نظام مصطفیؐ کے نفاذ پر پوری قوم ایک ہے: علامہ شفیع ، حاجی عاشق
شرقپور شریف (نامہ نگار ) حاجی محمد عاشق دبئی والے اور جامع مسجد مریم سہجوال کے زیر اہتمام حضرت داتا گج بخش ؒ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک سیمینا ر منعقد ہوا جس کی صدارت حاجی محمد عاشق نے کی جبکہ مہمان خصوصی ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر علامہ محمد شفیع جوش تھے سیمینار سے ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر علامہ محمد شفیع جوش حاجی محمد عاشق دبئی والے ودیگر علمائے کرام نے توحید پیامبر حضرت داتا گج بخش ؒ کی دینی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ اولیاء کرام کی خانقاہیں اور آستانے واشاعت اسلام اصلاح سیرت وکردار کے مراکز ہیں علماء کرام منبر ومحراب سے اسلام اور محبت کا درس دے کر دشمن کے ارادے خاک میں ملادیں برصغیر پاک وہند میں دین اسلام کے فروغ اور مسلمانوں کی روحانی ومعاشرتی اصلاح کا فریضہ اولیا ء کرام نے سرانجام دیا انہوں نے کہا نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ اور عشق رسول ﷺ کے نقطے پر پوری قوم ایک ہے پیغام عشق رسول ﷺ کو عام کرکے دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے ۔