محمدسبطین عرف سیفی خان کی شادی کی تقریبات، حاجی دلدارخان نے خصوصی دعاکرائی
ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)ٹیکسلابارکے سابق صدرسینئرایڈوکیٹ سرداراعجازاحمدخان کے جوانسال ہونہارفرزندمحمدسبطین عرف سیفی خان کی شادی کی تقریبات کاآغازکرنے کیلیئے کھٹڑقوم کی معروف شخصیت حاجی دلدارخان سے خصوصی دعاکرائی گئی،اس سلسلہ میںگلستان کالونی اعجازاحمدخان کی رہائش گاہ پرخصوصی پروگرام منعقدکیاگیا،جس میںاعجازاحمدخان کے بھائیوںنمبردارمحمداعظم خان اورجنرل کونسلریوسی گڑھی سکندرحاجی اشفاق احمدخان نے بھی شرکت کی،اس موقع پرمحمدسبطین عرف سیفی خان کی شادی کی تقریبات کاآغازکرنے کیلیئے بزرگ شخصیت حاجی دلدارخان سے خیروبرکت اورامن وعافیت کیلیئے خصوصی اجتماعی دعاکرائی گئی،دعوت ولیمہ کی تقریب 19نومبرجی ٹی روڈواہ کینٹ کے مقامی شادی ھال میںمنعقدہوگی۔