راجہ زاہد اور راجہ رشید کا برادری سمیت پیپلز پارٹی میں شمو لیت کا اعلا ن
بیول( نامہ نگار)ممبر ایگزیکٹو کونسل ضلع راولپنڈی راجہ اختر حسین کی محنت رنگ لے آئی راجہ زاہد اور راجہ رشید نے برادری سمیت32سالہ مسلم لیگ ن سے وابستگی کو چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میںشامل ہونے کا اعلان کر دیا راجہ اختر حسین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا راجہ زاہد اور راجہ رشید کی پیپلزپارٹی میں شمولیت سے ووٹ بنک میںاضافہ ہوا ہیں اور پارٹی مضبوط ہو ئی ہیں راجہ اختر نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف نے ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی موجوہ نمائندوں نے 5سال گوجرخان کے ضیاع کئے راجہ پرویز اشرف واحد لیڈر ہیں جو درست معنوں میں گوجرخان کی نمائندگی کر سکتے ہیں ۔