;;کشمیر کی الگ ریاست کا وجود ممکن ہی نہیں: فاروق عبداﷲ
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداﷲ نے کہا ہے آزاد کشمیر کی ریاست کا تصور غلط ہے کیونکہ کشمیریوں کی الگ ریاست کا وجود ممکن نہیں۔ کشمیر کے تین طرف تین ایٹمی طاقتیں چین‘ پاکستان اور بھارت ہیں۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق ہفتہ کے روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فاروق عبداﷲ نے کہا کہ کشمیر کا جو حصہ پاکستان کے پاس ہے وہ اس کا حصہ ہے۔ دونوں ملک کتنی جنگیں لڑ لیں اس حقیقت کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ فاروق عبداﷲ نے کہا کہ کشمیر ایک لینڈ لاکڈ ملک ہے۔ پاکستان‘ چین اور بھارت کے پاس ایٹم بم ہیں جبکہ ہمارے پاس سوائے اﷲ کے نام کے اور کچھ نہیں۔
فاروق عبداﷲ