چوہدری یاسین کی خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں، مرزا محمد سعید
دولتالہ سکھو ( نامہ نگار ) سی ڈی اے کیلئے چوہدری یاسین کی خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں 4 دسمبر کوچوہدری محمد یاسین گروپ کی فتح کا سورج طلوع ہو گا مزدور وں کے حقوق کی آواز ماضی میں بھی ببانگ دہل بلند کی آئندہ بھی اسی مشن پر کاربند رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار سی ڈی اے کے تحصیل دار مرزا محمد سعید( امیدوار برائے سینئر نائب صدر چوہدر ی یاسین گروپ )نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دورران کیا ۔