سلطان راجہ ایرج زمان مرحوم خانپور قبرستان میں سپردخاک
ٹیکسلا (نمائندہ نوائے وقت ) سابق وزیراعلیٰ سرحد راجہ سکندر زمان مرحوم کے بھتیجے سلطان راجہ ایرج زمان مرحوم کو خانپور کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ مرحوم ایرج زمان راجہ شیراز حیدر کے والد بزرگوار تھے۔ نماز جنازہ میں سابق سپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب خان ، سابق وزیر خزانہ عمر ایوب خان، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء سابق صوبائی وزیر محمد یوسف ایوب خان ، سابق ایم این اے ڈاکٹر راجہ عامر زمان ، ممبر خیبرپختونخوا اسمبلی راجہ فیصل زمان، نوابزادہ ملک عطاء محمد خان آف پنڈی گھیب ، خان محمد سفیر خان آف ٹیکسلا، راجہ رب نواز گوجرخانی، راجہ شادا ب سکندر، ڈاکٹر راجہ جاوید کیانی سمیت علاقہ بھر کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم راجہ ایرج زمان گکھڑقوم کے سلطان تھے اور تین مرتبہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں ممبر منتخب ہوتے رہے۔