پانی کا دیرینہ تنازعہ حل ہوگیا
مری(نامہ نگار خصوصی)موضع پوٹھہ شریف اور علیوٹ کے دیرینہ پانی کا تنازع حل ہوگیا ہے ۔ایسے میں ایک فریق نے باڑ لگا کر پانی بند کررکھا تھا جبکہ سول جج مری نے دونوں فریقین کو پانی کی بلاروک ٹوک فراہمی کے احکامات جاری کئے۔ عدالت میں اسد اقبال عباسی ایڈووکیٹ اور دیگرپیش ہوئے عدالت نے علیوٹ کے مقام پر قدرتی چشمے کے حوالے سے فیصلہ دیتے ہوئے مذکورہ چشمے سے پانی کی بلا روک ٹوک فراہمی کے احکامات جاری کئے سول جج ڈاکٹر ممتاز نے اس سلسلے میں اپناٖفیصلہ سنا کر یہ تنازع ختم کردیا ہے۔