امریکہ میں پاک افغان نمائندہ خصوصی کا دفتر بحال کیے جانے کی اطلاعات
واشنگٹن (این این آئی) وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے تحت افغانستان اور پاکستان کیلئے خصوصی نمائندے کا دفتر بنانے پر سنجیدگی سے غور ہو رہا ہے۔ اس سے پہلے، صدر براک اوباما کے ابتدائی دور میں اس دفتر کو دفترِ خارجہ میں ترجیحی بنیادوں پر بنایا گیا تھا اور سفیر رچرڈ ہول بروک اس کے پہلے سربراہ مقرر ہوئے تھے۔ہول بروک کی وفات کے بعد، اس دفتر کی اہمیت کم ہوتی گئی اور دو ماہ پہلے اسے دفترِ خارجہ کے جنوب اور وسط ایشیائی امور سے متعلق بیورو میں ضم کر دیا گیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسے دوبارہ تشکیل دینے کے سوال پر بات کرتے ہوئے، امریکی تھنک ٹینک ’مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ‘ میں قائم پاکستان سینٹر کے سربراہ، ڈاکٹر مارون وائین بام نے کہا کہ اس پر غور ہو رہا ہے۔ لیکن، میرے خیال میں ابھی تک اس کی پورے طور سے وضاحت نہیں کی گئی کہ اس دفتر کی ذمہ داریاں کیا ہوں گی۔