یاسر عرفات کی برسی پر غزہ میں ایک لاکھ سے زائد فلسطینیوں کی ریلی
غزہ (اے ایف پی) حماس کے زیرانتظام غزہ کے علاقے میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے یاسر عرفات کی برسی کے موقع پر ریلی میں شرکت کی۔ شرکاء نے فلسطینی پرچم‘ پلے کارڈ اور یاسر عرفات اور محمود عباس کی تصاویر پکڑ رکھی تھیں۔ ریکارڈ تقریر میں فلسطینی صدر نے کہ آپ نے عظیم ورثہ چھوڑا‘ فلسطینی آج بھی آپ سے محبت کرتے ہیں۔ مصالحتی عمل کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ غزہ کے بغیر کوئی ریاست قبول نہیں۔