ایشین کبڈی چمپئن شپ 22 نومبر کو ہوگی
اسلام آباد (این این آئی)ایشین کبڈی چمپئن شپ 22 نومبر سے ایران میں کھیلی جائے گی جس میں بارہ ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان، ایران، ترکمانستان، بھارت، سائوتھ کوریا، افغانستان، سری لنکا، تائیوان، کرغستان، جاپان اور ملائیشیاء شامل ہیں اور چمپئن شپ 26 نومبر تک جاری رہے گی ۔