پشاور: شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ‘ ایک شخص جاں بحق دولہا سمیت 4 افراد گرفتار
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور کے علاقے دانش آباد میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے الزام میں دولہا سمیت چار افراد کو گرفتار کرلیا مزید تفتیش جاری ہے۔