شوکت بلوچ ومراد بخش چاچا یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) آل کراچی شوکت بلوچ ومراد بخش چاچا یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ میں ماڑی پور ٹکری نے الغازی اسپورٹس کو1-0 سے شکست دی۔ میچ کافیصلہ کن گول شفیع نے اسکور کیا۔ باران محمڈن نے غریب نواز ایف سی کو 2-0سے مات دی۔ باران محمڈن کی جانب سے دونوں گول اورنگزیب نے اسکور کئے۔ صبرا بلوچ نے ساحل محمڈن کو 1-0سے قابو کرلیا۔گول امجد انجم نے بنایا۔ بلوچ یوتھ ملیر نے کوہاٹ اسپورٹس کو2-1 سے زیر کرلیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے پرویز اور آصف نے ایک ایک گول اسکور کیا، ناکام سائیڈ کاگول شکیل نے بنایا۔ ملیر یونین نے الواجد ایف سی کو 4-1سے ٹھکانے لگادیا۔ ملیر یونین کی جانب سے ذاکر نے دو ، شاہ زمین اور انیس نے ایک ایک،ناکام سائیڈ کا گول دانش نے بنایا۔ گلشن اتحاد نے ینگ شاہین کو 4-0سے پچھاڑ دیا۔گلشن اتحاد کی جانب سے رضوان نے دو ،عنایت اور ندیم نے ایک ایک گول بنائے۔ساتویں میچ میں بلوچ کلب ملیر نے خیبر اسٹار کو 3-0سے شکست دی۔ دونوں گول صابر حسین ، شاکر حسین نے ایک گول بنایا۔