بھارت منظم منصوبہ بندی کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے
ہٹیاںبالا(آئی این پی)رکن قانون ساز اسمبلی اسد علیم شاہ نے کہا کہ بھارت ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی کررہا ہے اور اس نے عورتوں اور بچوں کو بھی نہیں بخشا۔ 10لاکھ بھارتی افواج کی موجودگی نے مقبوضہ ریاست کو فوجی چھاونی میں تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت خود مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ میں لے کر گیا اور اب وہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عملدرآمد سے منحرف ہو چکا ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب تبدیل کرنے کے لئے آئین میں تبدیلیاں کر رہا ہے۔ بڑے پیمانے پر ہندوستان سے لاکر ہندؤوں کو آباد کیا جارہا ہے اور نوجوانوں کی تحریک مزحمت کو کچلنے کے لئے نوجوانوں اور طالبات پر پیلٹ گنوں سے حملے کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گھر گھر تلاشیوں کی آڑ میں عورتوں کی بے حرمتی بھارتی فوجیوں کا معمول بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی تحقیقات کے لئے فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھجوائے۔