نیلم ، جڑی بوٹیوں کی سمگلنگ‘ چوری کی انکوائری منظر عام پر آنے کی بجائے سرد خانے کی نذر
نیلم (نامہ نگار) ضلع نیلم سے جڑی بوٹیوں کی سمگلنگ‘ چوری کی تفصیلامنظر عام پر آنے کی بجائے سرد خانے کی نذر، انکوائری کمیشن کاغذی خانہ پوری تک محدود ، ملوث آفیسران مکھن سے با ل کی طرح بچا لیے گئے۔ چوری کی FIR پر بھی کاروائی نہ ہو سکی اور گذشتہ دور میں ضبط شدہ جڑی بوٹیوں کی نیلامی کے ساتھ سمگلنگ کی کوشش میں ضبط ہونے والی بھاری تعداد کی جڑی بوٹیاں بھی نیلام کرنے کا ڈرامہ رچا کر معاملہ دبا دیا گیا۔ محکمہ جنگلات کے اعلیٰ حکام بھی بے بس، وزارت جنگلات سے از سرِ نو تحقیقات کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع نیلم میں جڑی بوٹیوں کی محکمانہ سر پرستی میں سمگلنگ اور بعد ازاں مک مکا نہ ہونے کی صورت میں ضبط کرنے اور یو ٹی سے چوری کے ڈرامے کا ڈراپ سین، ملوث ذمہ داران کے خلاف کوئی بھی کاروائی نہ ہو سکی بلکہ جملہ جڑی بوٹی بغیر حقائق منظر عام پر لائے نیلام کر دی گئی۔ عوامی حلقوں نے وزیر جنگلات سے مطالبہ کیا ہے کہ و محکمہ جنگلات نیلم کا قبلہ درست کرنے کیلئے از خود نوٹس لیں ۔