ضلع نیلم کی ڈسپنسریوں میں ادویات ناپید
نیلم (نامہ نگار) ضلع نیلم کی ڈسپنسریوں میں ادویات ناپید، گذشتہ ڈیڑھ سال سے ادویات کے مختص کوٹہ کی فراہمی کے بجائے محض چند ادویات دے کر ٹرخایا جا رہا ہے۔ ضلع بھر کے بنیادی طبی مرکز صحت سے مریضوں کو سر درد کی دوائی ملنا بھی محال ہو چکا ہے۔ ادویات کی فراہمی گذشتہ ڈیڑھ سال سے تعطل کا شکار ہے۔ بالخصوص اپر نیلم ویلی میں ادویات کی قلت شدت اختیار کر چکی ہے ۔