اساتذہ کو جدید علوم سے روشناس کرایا جائے: محمد توفیق
بھمبر(نامہ نگار) سکول ڈویلپمنٹ پلان پروگرام کے تحت آفاق کے زیر اہتمام برنالہ کے مقام پر سکول سربراہان کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں تیس سکولوں کے پرنسپل صاحبان نے شرکت کی۔جن میں صدر پرائیویٹ سکولز برنالہ ملک طیب افتخاراعوان بھی شامل تھے ۔میڈم زوبیہ ٹرینر آفاق نے ٹریننگ دی۔آفاق کے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر محمد توفیق تربیتی ورکشاپ کے منتظم تھے ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیںکہ اساتذہ کو جدید علوم سے روشناس کرایا جائے اور ان کی جدید خطوط پر رہنمائی اور تربیت کی جائے تاکہ ان کی صلاحیتوں سے طلباء زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں ۔روشن اور پڑھے لکھے معاشرے کی تعمیر ہی ہمارا بنیادی مقصدہے جس میں ہم کسی حد تک کامیاب ہوچکے ہیں اور پر امید ہیں کہ ایک دن ہم اپنا مقصد پورا کر کے رہیں گے۔انہوں نے ورکشاپ کے شرکاء اور تعاون کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا جن کی وجہ سے ورکشاپ کامیاب رہی۔