ٹرمپ کے ساتھ گالف کھیلنے کا شوق جاپانی وزیر اعظم گڑھے میں گر گئے
ٹوکیو(آئی این پی ) ٹرمپ کے ساتھ گالف کھیلنے کا شوق، جاپانی وزیر اعظم گڑھے میں گر گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ گالف کھیلتے ہوئے جاپان کے وزیراعظم شینزو ایبے ریت کے گڑھے میں الٹ کر گر گئے۔ ڈرون کے ذریعے بنائی ویڈیو میں سفید شرٹ اور سیاہ پینٹ میں جاپانی وزیر اعظم ریت کے گڑھے میں گیند کو شاٹ لگاتے نظر آتے ہیں، شاٹ لگانے کے بعد وہ گڑھے سے نکلنے کی کوشش کرتے ہیں اور الٹ کر گڑھے میں گر جاتے ہیں۔