چھچھ کی تاریخ کی سب سے بڑی انعامی کبڈی کی تیاریاں عروج پر
حضرو(نمائندہ نوائے وقت )چھچھ کی تاریخ کی سب سے بڑی انعامی کبڈی کی تیاریاں عروج کو پہنچ گئیں 16نومبر بروز جمعرات پنجاب بھر کے کبڈی کے بہترین کھلاڑی کبڈی مقابلے میںشریک ہونگے مہمان خصوصی وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد ،صوبائی وزراء چوہدری شیر علی خان اور جہانگیر خانزادہ ہونگے کبڈی جیتنے والے کھلاڑیوں کو ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ کی انعامی رقم دی جائے گی تفصیلات کے مطابق علاقہ چھچھ کی معروف سیاسی ،سماجی ہر دلعزیز شخصیت چوہدری ساجد محمود نے اہلیان چھچھ کے بھرپور اصرار پر انعامی کبڈی منعقد کرانے کا فیصلہ کیا چوہدری ساجد محمود نے اس حوالے سے پرنس آف پاکستان ورئیس آف کوٹ فتح خان ملک عطا خان بھی اس حوالے سے کبڈی کی کامیابی کیلئے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کر رہے ہیںچوہدری ساجد محمود نے جمعہ کے روز میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ16نومبر کو ہونیوالی عظیم الشان کبڈی چھچھ کی تاریخ کی سب سے بڑی کبڈی ہوگی جس میں ملک بھر کے کبڈی کے کھلاڑی شرکت کرینگے اس حوالے سے تمام کھلاڑیوں سے رابطے مکمل ہو چکے ہیں کبڈی میں بہترین کھیل پیش کرنے والوں کو انعامات کے علاوہ پہلے نمبر پر آنے والی جوڑی کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے انعام پر دی جائے گی جبکہ کبڈی کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد ،صوبائی وزیر جہانگیر خانزادہ ،چوہدری شیر علی خان اپنے ہاتھوں سے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے کبڈی منعقد کرانے کیلئے گرائونڈ کی تیاری زور وشور سے جاری ہے ۔