میاں نواز شر یف پا کستا نی عوام کے دلوں پر حکمرا نی کر تے ہیں
بھمبر (نامہ نگار ) پا کستا ن مسلم لیگ نو ن یو تھ ونگ امریکہ کے صدر چو ہدری عر فا ن الحسن جبی نے کہا ہے کہ پا کستا ن مسلم لیگ نو ن جب بھی اقتدار میں آئی تو اس نے ملک کوترقی اور خوشحالی کی را ہ پر گا مز ن کیا۔ 2013میں جب مسلم لیگ کواقتدار ملا تو ملکی معاشی طور پر دولیہ ہو چکا تھا دہشت گردی اور لا قا نیت عرو ج پر تھی میاں نواز شر یف نے اقتدار سنبھا لنے کے بعد ملک کو معاشی طور پر مستحکم کیا دہشت گردی کا خاتمہ کرکے پورے ملک کے اندر امن اما ن کو بحا ل کیا ملک کے اندر عوامی فلاح وبہبود کے منصوبے شروع کئے لیکن ملک کے ترقی اور خوشحا لی کے دشمنوں کو یہ با ت پسند نہ آئی اور نوازشر یف کیخلا ف سازشیں شروع کر دی اور انکو بلاوجہ اقتدار سے الگ کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نوازشر یف کو اقتدار سے نکا لا جا سکتا ہے لا کھ کوششوں کے باوجود پا کستا نی اور کشمیر ی عوام کے دلوں سے نہیں نکا لا جا سکتا۔ ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے کشمیر پر یس کلب بھمبر کے سینئر صحا فیوں سے ٹیلی فو نک گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شر یف پا کستا نی عوام کے دلوں پر حکمرا نی کر تے ہیں۔ لا کھ کوششوں کے باوجود میاں نواز شریف کو عوام کے دلوں سے نہیں نکا لا جا سکتا۔ پا کستا ن اور آزادکشمیر کے عوام انکی ولولہ انگیز قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر تے ہیں۔2018کے الیکشن میں بھی مسلم لیگ نو ن میاں نواز شر یف کی قیادت میں بھاری اکثر یت سے کا میا بی حاصل کر ے گی۔ عوامی عدالت نے کل بھی نوازشر یف کے حق میں فیصلہ دیا تھا اور آج بھی انکے حق میں فیصلہ دیا ہے ۔