حق تلفی کرنیوالے نمائندوں کا راستہ روکنا ہوگا ،ملک ہارون رمضان
جنڈ ( نامہ نگار ) یوسی مکھڈ وچھب کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 19ملک ہارون رمضان نے گذشتہ روز جنڈ کے نواحی گاؤں موضع کانی میں نمبردار سخاوت حسین کے زیر اہتمام حصول بجلی کیلئے منعقدہ احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے کئی گاؤں اس ترقی یافتہ جدید ترین دور میں بجلی سے محروم ایک گاؤں جس کا نام تو چراغ آباد مگر وہ خود بجلی نہ ہونے سے اندھیرے میں ہے ڈھوک اعوان آباد،ڈھوک مٹھہ گون، ڈھوک لڑی ، جمالئے کلہ ودیگر علاقے بجلی و پانی صحت کی سہولتوں اور سڑکوں سے محروم چلے آرہے ہیں اس زمانے میں بھی علاقائی ترقی نہ ہونے سے عورتیں مردوں کی کوتائی پر انہیں کوستی ہیںسکولوں میں اساتذہ نہیں ہماری حق تلفی کرنے والے نمائندوں کا راستہ روکنا ہوگا اور اپنی تمام ضروریات زندگی اور اپنے تمام بنیادی حقوق کے حصول کیلئے ہمیں یکجہتی کیساتھ بھرپور سیاسی جدوجہد کرنا ہوگی حلقہ کی پسماندگی کیلئے ہم نے سیاسی میدان میں قدم رکھا ہے انشاء اللہ علاقہ عوام کے بھرپور تعاون سے منتخب ہونے کے بعد حلقہ کے مسائل ومشکلات سے عوام کو چھٹکارہ دلائیں گے قبل ازیں غنی بادشاہ ،امیر اسلم ، عبدالبنارس اور کمال دین نے بھی خطاب کیا اس موقع پرقیصر محمود خان ، قدوس خان ، محمد الیاس خان ، محمد سجاد کے علاوہ کثیر تعداد میں ملحقہ علاقوں سے لوگوں نے شرکت کی ہے ۔