بھارت کشمیری عوام کے خلاف طاقت کابے دریغ استعمال ترک کرے: او آئی سی
جدہ(اے این این )اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد نے کہا ہے کہ او آئی سی کشمیریوں کے حق خود ارادیت پر مبنی ان کی جائز جدوجہد کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتی ہے۔ ایک سیمینار سے خطاب کرکرتے ہوئے ڈاکٹر یوسف بن احمد نے بھارتی حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ کشمیری عوام کے خلاف طاقت کابے دریغ استعمال ترک کر دے۔ یہ سیمینار اور نمائش 1947 میں جموں اور کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی داخلے کی یاد میں منعقد کی گئی ہے۔ دوسری جانب کشمیری عوام کے نمائندے سید فیض نقشبندی نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں جاری صورت حال کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔