سبزیوں، پھلوں سے لدے ٹرک روکنے پر کسٹمز حکام کے خلاف مظاہرہ، نعرے بازی
لاہور (کامرس رپورٹر ) آرھتیوں نے سبزیوں اور پھلوں سے بھرے ٹرک روکنے پر کسٹم حکام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور سبزی منڈی بادامی باغ کے باہر سڑک بلاک کر کے شدید نعرے بازی کی ،احتجاج کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ آڑھتیوں کا کہنا تھا کہ کسٹم حکام ور دراز علاقوں سے لائے گئے سبزیوں اور پھلوں سے بھرے ٹرک بابو صابو انٹر چینج پر ناکہ لگا کر روک لیتے ہیں جس سے کاروبار کو نقصان ہوتا ہے ۔ کسٹم حکام نے آج بھی کئی ٹرک روک لیے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ٹماٹرسری لنکا اخبار میں لپیٹے ہوئے ہیں حالانکہ ہم ٹماٹر پاکستان کے علاقوں سے ہی لاتے ہیں جن میں سوات ،لورالائی ،ہرنائی اور کوئٹہ شامل ہیں ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کسٹم حکام ہر ٹرک کو روک لیتے ہیں اوررشوت کا مطالبہ کرتے ہیں اور اگر کوئی رشوت دینے سے انکار کردے توان کے ٹرکو ں کو آگے منڈی تک نہیں جانے دیا جاتا۔