پاکستان کی خدمت کرنا چاہتے ہیں: محمد اصغر
لاہور (سٹاف رپورٹر) ویلز نیشنل اسمبلی کے ممبر اور شیڈو منسٹر برائے سکلز اینڈ سائنسز محمد اصغر نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارے دل میں ہے اور اس کی خدمت کرنا چاہتے ہیں وہ ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے محمد اصغر نے کہا کہ ووکیشنل تربیت کے بغیر ترقی ممکن نہیں ہم ٹیوٹا پنجاب کے ساتھ مل کر معذور اور سینئر سیٹزنز کے لئے ووکیشنل شارٹ کورسز شروع کر رہے ہیں تاکہ انہیں ان کی صلاحیت کے مطابق تیار کیا جائے اور وہ اپنے اپنے خاندان اور معاشرے کیلئے اہم کردار ادا ک سکیں چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ معذور اور سینئر سٹیزنز کے ووکیشنل کورسز کے ساتھ ساتھ نرسنگ اور انگلش لینگوئج کے شارٹ کورسز کا اجراءبھی چاہتے ہیں۔