مذہب کا سچا پیروکار دہشتگرد نہیں ہو سکتا، منہاج یونیورسٹی میں عالمی امن کانفرنس
لاہور (پ ) منہاج یونیورسٹی لاہور اور پنجاب ہائر ایجوکیشن کمشن کے مشترکہ تعاون سے دو روزہ عالمی امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بین الاقوامی سکالرز نے کہا کہ کوئی مذہب دہشت گردی کی اجازت نہیں دیتا مذہبی تعلیمات پر صدق دل سے عمل کیا جائے تو دہشت گردی اور انتہا پسندی کو کوئی جگہ نہ ملے مذہب کا سچا پیروکار دہشت گرد نہیں ہو سکتا مہمان سکالرز نیڈاکٹر حسین محی الدین نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ منہاج یونیورسٹی نے بین المذاہب مکالمہ کی بنیاد رکھی ہے یہ سلسلہ آگے بڑھے ایم یو ایل کے وائس چانسلر ڈاکٹر اسلم غوری نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور کانفرنس کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی ڈاکٹر ہرمن نے کہا کہ پاکستان کے عوام امن پسند اور مذہب سے محبت کرنیوالے ہیں ہر مذہب امن اور محبت کی تعلیم دیتا ہے ایف سی یونیورسٹی کے ڈاکٹر ہربرٹ نے کہا کہ مذاہب سے محبت کرنیوالے ہیں ہر مذہب امن اور محبت کی تعلیم دیتا ہے ایف سی یونیورسٹی کے ڈاکٹر ہربرٹ نے کہا کہ مذاہب میں ان مشترکات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے جن سے امن اور محبت فروغ پاتی ہے آسٹریلیا کے مہمان سکالر ڈاکٹر ایڈرائن فیلڈ من نے کہا کہ ثقافتی اعتبار سے ہم مختلف ہو سکتے ہیں مگر مذہبی اعتبار سے ایک ہیں ہر مذہب اخلاقی انسانی تعلیمات سے مزین ہے ۔