دنیا بھر سے آئے ہوئے سکھ یاتری حسین یادیں لیکر وطن واپس جا رہے ہیں: خلیل طاہر سندھو
لاہور(پ ر) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ پنجاب میں آئے ہوئے 2000سے زائد سکھ یاتریوں کی اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد اپنے وطن واپسی پر ان کو پیار ،محبت اور بھائی چارہ کا درس دے کر بھیج رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہمیشہ سکھ یاتریوں کو ہمیشہ بہترین سیکیورٹی،رہائشی سہولیات اور مذہبی مقامات تک محفوظ رسائی کا انتظام یقینی بنایا گیاہے انہوں نے کہا کہ 11نومبر کو سکھ یاتری اپنے اپنے وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں مگر جاتے ہوئے ایک واضح پیغام دے گئے ہیں کہ ان کے گردوارے پاکستان میں ذیادہ محفوظ ہیں۔