ایل ڈی اے نے 6 غیرقانونی سکیموں میں تعمیرات مسمار کر دیں
لاہور ( سپیشل رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہاﺅسنگ سکیمز کے عملے نے گزشتہ روزٹی ایم اے قصور کی حدود میںواقع چھے غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف آپریشن کرکے وہاں قائم غیر قانونی تعمیرات مسمار کردیں۔ آپریشن کے دوران نیو سٹی فیز ٹو‘غیر قانونی سکیم ارشد انصاری‘مدینہ گارڈن‘وائٹل سٹی‘مدینہ پارک اور غیر قانونی سکیم سرور کی چار د یواریاں‘سیوریج سسٹم ‘سڑکیں ‘دفاتر اور دیگرانفراسٹرکچر کو مسمار کر دیا گیا ۔