خواجہ سلمان رفیق کاجنرل ہسپتال کا دورہ سینئر صحافی شعیب الدین کے بیٹے کی خیریت دریافت کی
لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر صحت سپیلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ کیا اور ووہاں زیر علاج سینئر صحافی شعیب الدین کے بیٹے کی خیریت دریافت کی اس موقع پر ہسپتال کے عملے نے انہیں شعیب الدین کے بیٹے کو فراہم کئے جانیوالے علاج معالجہ اور صحت یابی سے متعلقہ تفصیلات سے آگاہ کیا خواجہ سلمان رفیق نے مریض کی جلد صحتیابی کیلئے اپنی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔