مشرف پاکستان آکر مقدمات کا سامنا کریں: شاہ اویس نورانی
لاہور ( سپیشل رپورٹر) جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ قبل از وقت انتخابات کے مطالبے جمہوریت کے خلاف سازش ہے۔ سیاست میں خفیہ ہاتھوں کا استعمال روکنا ہو گا۔ جنرل مشرف پاکستان آ کر مقدمات کا سامنا کریں۔ جے یو پی کے سیاسی رابطوں کے خلاف منفی پروپیگنڈہ شر پسندی ہے۔