رائے ونڈ: 6 سالہ بیٹی کو ذبح کرنیوالا باپ گرفتار، اعتراف جرم بھی کر لیا
رائے ونڈ (نامہ نگار) دونومبر کو اپنی 6 سالہ سگی بیٹی کو بیدردی کیساتھ چھری سے ذبح کرنے والے ظالم باپ کو انوسٹی گیشن پولیس تھانہ سٹی رائے ونڈ نے ایک ہفتہ میں گرفتار کر لیا۔ تھانہ سٹی کے علاقہ دھوندے کے رہائشی ملزم باپ بھٹہ مزدور منظور کے مطابق اس کی شادی لاہور میں ماموں زاد سے ہوئی۔ شادی کے بعد دو بیٹے اور تین بیٹیاں پیدا ہوئیں، چند ماہ قبل اس کی بیوی اپنی فرمائشیں پوری نہ ہونے پر ناراض ہوکر میلے چلی گئی اور دو بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ساتھ لے گئی جبکہ دوبچیاں اور ایک بیٹا اس کے پاس چھوڑ گئی، ملزم منظور کے مطابق وہ اپنے بچوں کو پال نہ سکتا تھا اور اس کی بہنیں، بہنوئی اورماں اس کو طعنے دیتے تھے کہ وہ حرام کی اولاد کو کیوں پالیں، منظور کے مطابق وہ سسرال بھی گیا لیکن اس کی بیوی اور ساس نے اس کو مار پیٹ کر واپس بھیج دیا ادھر اس کے گھر والے بھی اس کی اولاد کو رکھنے کو تیار نہیں تھے اس لئے میں نے سوچا کہ سب مر جاتے ہیں تاہم اس نے پہلے خود گندم میں رکھنے والی گولیاں کھاکر مرنے کی کوشش کی لیکن جب یہ سوچا کہ اگر میں مرگیا تو میری اولاد دربدر ٹھوکریں کھائے گی اور بچیاں ماں کے نقش قدم پر چل کر برائی کی دلدل میں دھنس جائیں گی، پہلے بچوں کو اور بعد میں خود کو مارنے کا پروگرام بنایا۔ 6 سالہ بچی کرن کو کھیتوں میں لیجا کر لیٹنے کا کہا تو وہ چپکے سے آنکھیں بند کرکے لیٹ گئی اور پھر اس نے اس کی گردن پر چھری چلا کر اس گردن کاٹ دی، دودوسرے بچے پاس ہی کھڑے دیکھ کر ششدر رہ گئے۔ دوسرے بچوں کو مارنے کا حوصلہ نہ پڑا اور گھر آکرلیٹ گیا اور اگلے روز سارا واقعہ بتایا لیکن گھر والوں نے یقین کرنے کی بجائے کہا کہ وہ اپنی بیٹی کو کہیں بیچ آیا ہے لیکن جب دوسرے بچوں نے تصدیق کی تو انہوں نے صبح کے وقت جاکر دیکھا تو کرن کی نعش کھیتوں میں پڑی تھی، ملزم منظور نے کہا کہ اب اس کو بھی پھانسی دیدی جائے وہ جینا نہیں چاہتا لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس کی بیوی ،ساس بہنوں اور بہنوئی کو بھی سزا ملنی چاہئے۔
باپ گرفتار