پاکستان اور عالمی بینک میں 50لاکھ ڈالر کی معاونت کا معاہدہ طے
اسلام آباد(کامرس ڈیسک)پاکستان اور عالمی بینک کے درمیان 50لاکھ ڈالرکی معاونت کا معاہدہ طے پا گیا۔ معاہدے کے تحت یہ رقم سندھ کے لئے کثیر الجہتی اقدام برائے غذائیت (ایم ایس این) پراجیکٹ پرخرچ کی جائے گی، معاونت کے ماہدے پر سیکرٹری اقتصادی امور ڈویڑن عارف احمد خان اور عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پتھاموتھو ایلانگوان نے دستخط کئے۔ سندھ کے سیکرٹری ایگریکلچر سپلائی وپرائسز ڈیپارٹمنٹ ساجد جمال ابڑو نے معاہدے پر حکومت سندھ کی جانب سے دستخط کئے۔ اس منصوبے کا مقصد صوبہ سندھ کے متعین کردہ علاقوں میں متنوع غذائیت اور صفائی ستھرائی کے نظام میں بہتری لانا ہے۔ اس سے غذائیت کی حامل خوراک کی پیداوار کو متعارف کرانے میں مدد ملے گی۔ ایم ایس این پراجیکٹ کی فنانسنگ پاکستان پارٹنر شپ برائے بہتر غذائیت کی جانب سے کی جا رہی ہے۔