اسٹاک مارکیٹ ‘ انڈیکس میں 371 پوائنٹس‘ سرمایہ میں 17 ارب اضافہ ‘ ہفتہ وار رپورٹ
کراچی ( کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتہ پیر تا جمعہ تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس371.70پوائنٹس کا اضافہ ہوا، سرمایہ میں17ارب 29کروڑ68 لاکھ53ہزار592 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ خرید و فروخت میںایک کروڑ25 لاکھ65 ہزار620حصص کیتیزی رہی تاہم تجارتی حجم میںایک ارب8 کروڑ60 لاکھ78 ہزار666 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے میںپی ایس ایکس میں اتار چڑھائو کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس371.70پوائنٹس کا اضافہ ہواجبکہ کے ایس ای 30انڈیکس میں163.32پوائنٹس کی تیزی رہی۔ کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں117.25پوائنٹس کا اضافہ رونما ہوا جبکہ کے ایم آئی 30انڈیکس میں1356.58پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ دریں اثناء بینکس ٹریڈایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس میں40.88پوائنٹس کی کمی ہوئی،تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس میں295.19پوائنٹس کیتیزی ریکارڈ کی گئی۔حصص کی خرید و فروخت میں پی ایس ایکس-کے ایم آئی انڈیکس میں283.52پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ مارکیٹ میںپیرتا جمعہ مجموعی طور پر1826 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے868کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،850کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور108کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔