ٹیف فاؤنڈیشن کسٹمر سروس اور ریٹیل سیلز کی مفت تربیت فراہم کریگا
کراچی(پ ر)ریٹیل انڈسٹری میں تربیت یافتہ عملے کی بڑھتی ہوئی طلب کی نشاندہی کے ساتھ ٹیف فاؤنڈیشن کا ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (وی ٹی آئی) نومبر 2017 سے کسٹمر سروس اینڈ ریٹیل سیلز کورس کاپہلاکورس آزمائشی بنیادوں پر شروع کر رہا ہے۔ اس حوالے سے ٹیف فائونڈیشن ۔ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (TAFF-VTI) نے آزمائشی گروپ کے لئے کراچی بھر سے خواتین کو منتخب کیا ہے۔ ان خواتین کی اکثریت کا تعلق شہر کے پسماندہ علاقوں سے ہے اور اسکے لئے اہلیت کی شرط میں انٹرمیڈیٹ تعلیم اور 18 سال سے 28 سال کے درمیان عمر ہے۔ ان خواتین کو کسٹمر سروس اینڈ ریٹیل سیلز کے کورس کی تربیت بلامعاوضہ فراہم کی جائے گی ۔