برکی سے 2 ملزم اسلحہ سمیت گرفتار، مقدمہ درج
لاہور (سٹاف رپورٹر) سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس کے احکامات پر ایس ایچ او برکی چودھری نوید اعظم نے خطرناک ملزمان کو گرفتار کرکے کلاشنکوف سمیت جدید اسلحہ اور گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ملزمان علاقہ میں جدید اسلحہ لیکر دہشت پھیلاتے تھے معلوم ہوا ہے کہ ایس ایچ او برکی چودھری نوید اعظم نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے خطرناک ملزمان افتخار اور لطیف کو گرفتار کرکے کلاشنکوف اور اس کی 44 گولیاں اور رائفل کے 2 میگزین اور 141 گولیاں برآمد کر لیں ناجائز اسلحہ رکھنے والے ان خطرناک ملزمان کی گرفتاری پر سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس کی جانب سے نقدی انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔