اپر کورس کیلئے 50 ٹریفک وارڈنز کے ناموں کی منظوری
لاہور (سٹاف رپورٹر) چیف ٹریفک آفیسرلاہور ایس ایس پی رائے اعجاز احمد نے سنیارٹی لِسٹ کے مطابق 50 ٹریفک وارڈنز کی اَپر کورس کیلئے ناموں کی منظوری دے دی۔ نامزد ٹریفک وارڈنز 4 ماہ کے اَپر کورس کیلئے جائیں گے۔ سی ٹی او لاہورنے ٹریفک وارڈنز کے نام کی منظوری کر کے مراسلہ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کو ارسال کر دیا۔ چیف ٹریفک آفیسر لاہورایس ایس پی رائے اعجاز احمد نے اس موقع پر کہا کہ 50 ٹریفک وارڈنز کی اَپر کورس کی منظور ی کے بعد دیگر ٹریفک وارڈنز کیلئے بھی ترقی کی نئی راہیں کھل گئیں ہیں جس کے بعد یکے بعد دیگرے ٹریفک وارڈنز کی ترقی کیلئے اَپر کورس پر جانے کیلئے ناموں کی سنیارٹی لسٹ کے مطابق منظوری دی جائی گی۔ اس سے قبل 3600 سے زائد ٹریفک وارڈنز کی سنیارٹی لسٹ جاری کر کے سی سی پی او لاہور کو بھجوادی گئی ہے تاکہ ٹریفک وارڈنز کو ترقی ملنے کے حوالے سے کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔