ایک نشان، ایک منشور، متحدہ اور پی ایس پی معاہدہ منظر عام پر آ گیا
کراچی (وقائع نگار) ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی کے رہنمائوں کی جا نب سے مشترکہ پریس کا نفرنس سے پہلے ہونے والا تحریری معاہدہ منظر عام پر آگیا۔ نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا معاہدہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے تحریر کیا۔ معاہدے میں دونو ں جما عتوں نے عدم تصادم اور عدم تشدد کی پا لیسی پر متحد ہونے اور شہر کے وسیع تر مفادات میں مینڈیٹ کی تقسیم کو روکنے کا ذکر بھی کیا۔ دونوں جماعتوں نے ایک نشان اور ایک منشور کے تحت آئندہ انتخابات میں حصہ لینے پر بھی اتفاق کیا جبکہ آئندہ کا لائحہ عمل باہمی مشاورت سے طے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔