فرانس: ایک شخص نے 3 چینی طالب علموں پر کار چڑھا دی، شدید زخمی دہشت گردی نہیں: پولیس
پیرس (نیٹ نیوز)فرانس کے شہر ٹولوز میں ایک شخص نے 3 چینی طالب علموں پر اپنی کار چڑھادی۔جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔فرانسیسی حکام کے مطابق کار ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے،جس نے جان بوجھ کر 3 چینی طالب علموں کو نشانہ بنایا۔حکام کے مطابق واقعہ دہشت گردی نہیں ۔گرفتار شخص نفسیاتی مسائل کا شکار ہے ، اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زخمی چینی طالب علموں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔