ملتان شہر کے متعدد علاقوں میں چار گھنٹے بجلی بند‘ صارفین شدید متاثر
ملتان (نامہ نگار خصوصی) شہر کے مختلف علاقوں میں ہفتہ کی سہ پہر سے شام تک بجلی کی فراہمی معطل رہی۔ چونگی نمبر نو بوسن روڈ‘ آفیسرز کالونی‘ سادات کالونی‘ عثمان آباد‘ کوڑے والا‘ پیر خورشید کالونی‘ نواب پور روڈ‘ چونگی نمبر آٹھ سمیت مختلف علاقوں میں تقریباً چار گھنٹے بجلی کی فراہمی معطل رہی۔ صارفین شدید طور پر متاثر ہوئے۔ میپکو ذرائع کے مطابق ترقیاتی کام کے سلسلے میں شٹ ڈاؤن لیا گیا تھا جس کی وجہ سے بجلی بند کی گئی۔