امریکہ کا کابل میں نمائندہ خصوصی آفس بحال کرنے پر غور
واشنگٹن (اے این این ) امریکی دارالحکومت میں آجکل یہ خبر گردش کر رہی ہے کہ وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے تحت افغانستان اور پاکستان کیلئے خصوصی نمائندے کا دفتر بنانے کابل میںپر سنجیدگی سے غور ہو رہا ہے۔ اس سے پہلے اوباما کے ابتدائی دور میں اس دفتر کو دفترِ خارجہ میں ترجیحی بنیادوں پر بنایا گیا تھا اور سفیر رچرڈ ہول بروک اس کے پہلے سربراہ مقرر ہوئے تھے۔