امریکہ داعش کو اافغانستان میں پھلنے پھولنے کا پورا موقع دے رہا ہے ، کرزئی
کابل (صباح نیوز) سابق افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ امریکہ داعش کو افغا نستان میں پھلنے پھولنے کا پورا موقع دے رہا ہے ۔ دو سال سے افغان عوام نقصانات پر چیخ رہے ہیں ان کے لیے کچھ نہیں کیا گیا ۔ امریکہ نے داعش کو مدر آف آل بمز گرانے کی وجہ بنایا اور آچن میں حملہ کے دوسرے ہی روز داعش نے دوسرے افغان ضلع پر قبضہ کر لیا ۔ پراسیکیوٹر عالمی عدالت انصاف کے افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات کے مطالبہ کی حمایت کرتا ہوں ۔ ایک انٹرویو میں حامد کرزئی کا کہنا تھا میرے دور حکومت میں بھی افغان ، امریکی سمیت دیگر فورسز انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہی تھیں ۔ جنگی جرائم کی تحقیقات میں ہر قسم کی مدد کروں گا ۔