سعودی عرب میں ایک لاکھ سے زائد غیرملکی ڈرائیوروں کی چھٹی کا امکان
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد ایک لاکھ سے زیادہ غیرملکی ڈرائیوروں کی چھٹی ہونے کا امکان۔ سعودی میڈیا کے مطابق گھریلو ڈرائیور جو سعودی بچوں کو سکول پہنچاتے اور واپس لاتے ہیں ان کی جگہ سعودی خواتین جب خود ڈرائیونگ کریں گی تو ان ڈرائیوروں کو فارغ کر دیا جائے گا۔ سعودی میڈیا نے ماہرین کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ماؤں اور بہنوں کے ڈرائیور بن جانے سے بچوں کے خلاف جرائم میں بھی کمی آ جائے گی۔