ہر کوئی نواز شریف نہیں، بار بار زخم کھا کر اداروں کا پردہ رکھے : مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ ہر کوئی نوازشریف نہیں کہ بار بار زخم کھا کر بھی وطن کی خاطر اداروں کا پردہ رکھے۔ نوازشریف کا ضبط و تحمل پاکستان کی سلامتی تحفظ اور وقار کیلئے ہے۔ اس ضبط و تحمل کی غلط معنی دینے والے اسے امتحان میں نہ ڈالیں۔ نواز شریف کی خاموشی پاکستان کے مفاد پر ضرب کیلئے استعمال کی تو چپ نہیں رہے گا۔