مرغی کا گوشت 14 روپے کلو، انڈے 8 روپے درجن بڑھ گئے، 15 سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ
لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی دارلحکومت میں گزشتہ ہفتے کے دوران پرچون سطح پر 15سبزیوں کی قیمتوں میں 11روپے تک، ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 14روپے اور ایک درجن فارمی انڈوں کی قیمت میں 8 روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سبزیوں میں ادرک چائنہ کی قیمت 4 روپے اضافے سے 176 روپے، بینگن 8 روپے اضافے سے 30 روپے، کھیرا دیسی 5 روپے اضافے سے 47 روپے، کریلے 5 روپے اضافے سے 59 روپے، لیموں چائنہ 5 روپے اضافے سے 58 روپے، میتھی 10 روپے اضافے سے 32 روپے، بند گوبھی 2 روپے اضافے سے 32 روپے، پھول گوبھی 4 روپے اضافے سے 24 روپے، گھیا کدو 5 روپے اضافے سے 30 روپے، سبز مرچ 11 روپے اضافے سے 90 روپے، اروی 1 روپے اضافے سے 28 روپے، مٹر 10 روپے اضافے سے 146 روپے، مولی 2 روپے اضافے سے 13 روپے، گھیا توری 5 روپے اضافے سے 69 روپے، پھلیاں رواں 11 روپے اضافے سے 64 روپے، ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 148 روپے سے بڑھ کر 162 روپے ہوگئی جبکہ ایک درجن فارمی انڈوں کی قیمت 126 روپے سے بڑھ کر 134 ہوگئی۔
پھل/ سبزیاں