میٹرک کمپوزٹ ضمنی نتائج کا اعلان‘ بہاولپور کامیابی کا تناسب 50.87 فیصد
بہاولپور+ فیصل آباد (نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی) تعلیمی بورڈز بہاولپور‘ سرگودھا‘ ساہیوال‘ فیصل آباد‘ گوجرانوالہ نے گزشتہ روز میٹرک کمپوزٹ ضمنی نتائج کا اعلان کر دیا۔ کنٹرولر بورڈز کے مطابق بہاولپور میں امتحان میٹرک ضمنی 2017ء کے نتائج کے اعلان کے مطابق کامیابی کا تناسب 50.87 فیصد رہا۔ کنٹرولر امتحانات طاہر حسین جعفری کے مطابق میٹرک کے ضمنی امتحان میں کل 6279 امیدواران نے شرکت کی جبکہ 3194 نے کامیابی حاصل کی اس طرح کامیابی کا تناسب 50.87 فیصد رہا۔ بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا میٹرک کے ضمنی امتحان 2017ء میں 8175 اُمیدواران شامل ہوئے جن میں سے 5068 طلبا ء و طالبات نے کامیابی حاصل کی، نتائج کا تناسب 61.99% فیصد رہا، امتحانات میں 6245لڑکوں نے شرکت کی جن میں سے 3746کامیاب ہوئے ، لڑکوں میں کامیابی کا تناسب 59098فیصد رہا، 1930لڑکیوں نے شرکت کی جن میں سے 1322نے کامیابی حاصل کی ان میں کامیابی کا تباسب 68.50 رہا، عوام الناس کی سہولت کے پیش نظر نتیجہ بورڈ ہذا کی ویب سائٹ پر بھی شائع کر دیا گیا ہے۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ساہیوال کے میٹرک کے سپلیمنٹری امتحان کا نتیجہ 46.80 فیصد رہا 6362 طلباء نے داخلہ بھیجا جبکہ 6147طلباء اور طالبات نے امتحان میں حصہ لیا جن میں سے 2877کامیاب ہو گئے اور بورڈ کا نتیجہ 6.80فیصد رہا۔ نتائج کا اعلا ن بورڈ کے کنٹرولر امتحانات قاضی عبد الناصر نے آج یہاں کیا۔ بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکشن فیصل آباد نے امتحان میٹرک کمپوزٹ ضمنی 2017 ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا‘گذشتہ روز کمپیوٹر سیکشن میں نتائج بورڈ کی ویب سائیٹ پر اَپ لوڈ کرنے کی سادہ تقریب زیرِ صدارت چیئرمین بورڈ پروفیسرمہر غلام محمد جھگڑہوا جس میں سیکرٹری بورڈ/کنٹرولر امتحانات خرم شہزاد قریشی،،ڈپٹی کنٹرولر میاں محمد عارف نوید، ڈپٹی سیکرٹری محمد سعید اعوان، ویلفیئرآفیسر عبدالرحیم بابر ڈوگر اور سسٹم اینالسٹ محمد طارق نے شرکت کی۔ گزشتہ روز 11نومبر 2017بروزہفتہ صبح 10بج کر 10منٹ پر رزلٹ کو آن لائن کردیا گیا۔ ساتھ ہی رزلٹ بورڈ کی ویب سائیٹwww.bisefsd.edu.pk پر اَپ لوڈ ہو گیا۔
رزلٹ