جاتی‘ بھارتی اہلکاروں نے3 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا
جاتی(نامہ نگار)سیر کریک سے پاکستانی ماہی گیروں کو مچھلی پکڑتے ہوئے بھارتی سیکیورٹی فورس نے گرفتار کرلیا ۔رجب ملاح،لونگ ملاح اور نیاز ملاح کو بھارتی سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے شکار کی گئی مچھلی جال اور کشتیوں سمیت گرفتار کرکے لے گئے۔یاد رہے کے اسی گائوں کے سات ماہی گیر ایک ماہ پہلے بھارتی سیکیورٹی فورس کے ہاتھوں گرفتار کئے گئے تھے جو بھارتی جیل میں قید کاٹ رہے ہیں۔
ماہی گیر /گرفتار