فاٹا گرینڈ الائنس کا قبائلی علاقوں کو الگ صوبہ بنانے کیلئے تحریک کا اعلان
پشاور (بیورو رپورٹ) قبائلی مشران اور سیاسی رہنماﺅں پر مشتمل فاٹا گرینڈ الائنس نے قبائلی علاقوں کو علیحدہ صوبہ بنانے کےلئے باقاعدہ تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، گزشتہ روز نشتر ہال پشاور میں فاٹاگرینڈ الائنس کے زیراہتمام قبائل صوبہ تحریک کے نام پر گرینڈ قبائلی جرگہ کا انعقاد کیاگیاجس میں فاٹا گرےنڈ الائنس کے سربراہ ملک خان مرجان، ملک سید جمال، سابق سفیرایازوزیر، بریگیڈیر ریٹائرڈ سید نذیر مہمند، ملک حبیب اورکزئی، ملک نائب خان سمےت تما م ایجنسیوں کے مشران، سیاستدان اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوںنے شرکت کی جرگہ سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھاکہ اگر گلگت بلتستان کو صوبہ جیسی حیثیت مل سکتی ہے تو فاٹا کو کےوں نہےں جبکہ افسوس کی بات یہ ہے کہ بندوبستی علا قوں کے سےاست دان قبائل کی تقدیر کو بدلنے کی کو شش کر رہے ہےں جو کہ اپنے مقصد مےں کبھی بھی کامےاب نہےں ہوںگے۔
اعلان