مکرمی! جناب میں اللہ پاک کی ایک ایسی نعمت پر کچھ کہنا چاہتا ہوں جو کہ مسلمانوں نے اُسے بری طرح مسخ بلکہ جعلی تیار کرنا شروع کر دیا جی ہاں میں بات دودھ کی جو کہ اللہ پاک کی ایک بہت بڑی نعمت ہے پر کررہا ہوں ۔مکرمی پہلے تو دودھ میں پا نی ملا یا جا تا ہے ۔مگرستم اور حد ہو گئی ہے اب دودھ کیمکل یعنی کھاد ،صرف ،بالصفا پا وڈر اور تھوڑا سا خشک دودھ ملا کر ہم عوام کا پلا یا جاتا ہے ۔یہ دودھ سرائے مغل ،پتوکی اورپھولنگر و گردونواح کے دیہاتوں میں تیار کیا جا تا ہے۔ مضر صحت اور ناقص ملاوٹی دودھ دہی کی فروخت عام ہے۔ ان د دکانداروں کو پتہ ہے کہ ان علا قوں میں کبھی اے سی پتوکی،یا ڈی سی او قصورہی کبھی نہیں آئے تو پنجاب فوڈ اتھارٹی کو کیا پتہ کی سرائے مغل کے دور دراز علاقے ججہ کلاں، باٹھ کلاں ،دلو کے ،گرو کے ،ہلہ اورشیخم وغیرہ جیسے گاؤں جن کی آبادی ہزاروں افراد پر مشتمل ہے کہاں پر واقع ہیں ۔جبکہ اسی نا قص دہی اور دودھ کے استعمال سے شہری معدہ،پیٹ ،ہیضہ ،پیچش و دیگر مُوزی بیماریوں میں مبتلا ہو کر ہسپتالوں میں پہنچ رہے ہیں۔ ان انسانی جان کے دُشمنوں کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے سخت سے سخت سزا دی جائے۔ (محمد نعیم سلطان ،سرائے مغل ،پتوکی )
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38