' ایف بی آر نے پیراڈائز لیکس میں شامل 19 پاکستانیوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا
لاہور (کامرس رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پیراڈائز لیکس میں شامل 19پاکستانیوں کی فہرست تیار کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ذرائع کے مطابق تحقیقات کے لئے ریجنل ٹیکس آفیسرز سے تفصیلات مانگ لی گئی ہیں جبکہ سٹیٹ بینک، ایس ای سی پی اور نادرا سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو بھی ریکارڈ فراہمی کے لئے خطوط لکھ دیئے گئے ہیں۔ ان اداروں سے تمام 19افراد کی مالی ٹرانزیکشنز، بینک اکانٹس اور رقوم کی ترسیل کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔ تحقیقات ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ قوانین کے تحت کی جائیں گی ۔
19 پاکستانی/ تحقیقات