4 ملکی ہاکی ٹورنامنٹ: نیوزی لینڈ نے بھی پاکستان کو شکست دیدی
لاہور(نمائندہ سپورٹس )چار ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم کو ایک اور شکست کا سامنا کرنا پڑا ،نیوزی لینڈ نے بھی پاکستان کو ہرادیا، پاکستان ہاکی ٹیم دو بار برتری حاصل کرنے کے باوجود فتح نہ سمیٹ سکی۔ پاکستان ہاکی ٹیم کی مسلسل تیسری بارشکست ہوئی ، بلیک اسٹیک نے بھی گرین شرٹ کو ہرادیا۔قومی ہاکی ٹیم نے دو بار نیوزی لینڈ کے خلاف سبقت حاصل کی تاہم کیوی ٹیم نے ہر بار برتری کا خاتمہ کیا اور آخری کوارٹر میں فیصلہ کن گول کرکے پاکستان کو شکست سے دوچار کردیا۔تین میچز میں پاکستان ٹیم 15گول کھاچکی ہے ، جبکہ صرف چار گول کرنے میں کامیاب ہوئی، پاکستان اب ٹورنامنٹ میں آخری پوزیشن کیلئے میچز کھیلے گا۔