نیشنل ٹی ٹونٹی : فیصل آبا د‘لاہور بلیوز کی ٹیمیں پہلے دن کامیاب
لاہور(نمائندہ سپورٹس ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتام نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے پہلے دن فیصل آباد اور لاہوبلیوز نے میچ جیت لئے ۔ پہلے میچ میں کراچی وائٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 180رنز بنائے ۔ خرم منظور 55اور عبدالرحمٰن 60رنز ‘اسد شفیق ستائیس ‘حارث سہیل اٹھائیس ‘سرفراز احمد صفر پر آئوٹ ہوئے ۔ فہیم اشرف نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ فیصل آباد نے ہدف دو وکٹوں پرپورا کرلیا ۔ صاحبزادہ فرحان 76رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ گوہر علی 70‘صہیب مقصود اکیس رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ رومان رئیس اور دانش عزیز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ صاحبزادہ فرحان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا ۔ دوسرے میچ میں لاہور بلیوزنے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 169رنز بنائے ۔ امام الحق چوالیس ‘احمد شہزاد اٹھارہ ‘بابر اعظم تینتیس ‘محمد حفیظ پینتیس رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ لاہور بلیوز ہدف کے تعاقب میں پانچ وکٹوں پر168رنز بناسکی ۔ سمیع اسلم 91رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ کامران اکمل صفر ‘سلمان بٹ چار رنز بناسکے ۔ محمد عامر اور غلام مدثر نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ سمیع اسلم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔