انگلینڈ نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کو ٹو ر میچ میں 192رنز سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کر لی
ایڈیلیڈ(سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ میںکرکٹ آسٹریلیا الیون کو ٹو ر میچ میں 192رنز سے شکست دے کر پہلی کامیابی حاصل کر لی ۔ میزبان ٹیم کو جیت کیلئے 268رنز کا ہدف ملا تاہم پورٹی ٹیم صرف 75رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔ دو کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہوسکے ۔کرس ووکس نے چار جبکہ جیمز اینڈرسن اور اوورٹن تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 293اور دوسری میں 207رنزجبکہ کرکٹ آسٹریلیا الیون نے پہلی اننگز 233رنز نو کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کی تھی ۔